Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی جے پی حیدرآباد دکن میں بھی مسلم کش فساد کرانے پر تُل گئی

ہندوؤں کو دیوالی منانے سے روکنے کے لیے کانگریس کی حکومت نے اجتماعات پر پابندی لگوائی، امیت مالویہ
شائع 30 اکتوبر 2024 06:21pm

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے جنوبی ریاست تلنگانا میں مسلم کدش فساد کی سازش پر عمل شروع کردیا ہے۔ انتظامی نوعیت کے فیصلوں کو بھی ہندوؤں کے خلاف قرار دے کر عوام کے جذبات بھڑکانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

تلنگانا کے دارالحکومت حیدر آباد (دکن) میں پولیس نے ایک ماہ کے لیے ہر طرح کے اجتماعات، دھرنوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امنِ عامہ کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ شہر میں نظم و ضبط برقرار رہے اور کہیں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہ ہو۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر امیت مالویہ نے حیدرآباد پولیس کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اِسے اینٹی ہندو اور مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کو نئی زندگی دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

امیت مالویہ کا کہنا ہے کہ دیوالی کی آمد پر اس نوعیت کے اقدام سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا مقصد صرف ہندوؤں کو نشانہ بنانا ہے تاکہ وہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دیوالی نہ مناسکیں۔

امیت مالویہ کہتے ہیں تلنگانا میں کانگریس کی حکومت ہے جو سیکیولر جماعت ہے اور ہندوؤں کے جذبات کا احترام کرنا نہیں جانتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صرف اس لیے کیا گیا ہے کہ ریاست کے ہندو اپنا سب سے بڑا تہوار دیوالی پورے جوش و خروش کے ساتھ نہ مناسکیں۔

عید میلادالنبیﷺ کے جھنڈے لگانے پر بھارتی انتہا پسند مسلم آبادی پر ٹوٹ پڑے

امیت مالویہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھنتیراس کے تہوار کے موقع پر بھی ایسا ہی اقدام کیا گیا تھا اور ہندو اپنا محبوب تہوار کُھل کر منانے سے قاصر رہے تھے۔

HYDERABAD DECCAN

TILANAGANA

AMIT MALVIYA

ANTI HINDU