Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ملک بھر میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی

وزارت خزانہ کا پاکستانی معیشت کے زیادہ تر اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ
شائع 30 اکتوبر 2024 05:56pm

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ وزارت خزانہ نے پاکستانی معیشت کے زیادہ تر اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہے، رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت نے پہلی سہہ ماہی میں مستحکم بحالی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ستمبر میں مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد پر آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے 1.03 ارب ڈالر کی قسط ملنے سے معیشت کو تقویت ملی ہے، ایس سی او کانفرنس سے کاروبار اور مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ مہینوں میں معیشت پائیدار بحالی کے سفر پر گامزن رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 38.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حجم 8.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، پاکستانی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حجم 7.49 ارب ڈالر رہا، مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاری میں 70.4 فیصد اضافہ ہوا اور 90 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافے سے 77 کروڑ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7.61 ارب سے بڑھ کر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹاک مارکیٹ میں 78.4 فیصد تیزی آئی اور 90 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگئی۔

ایک سال میں ڈالر ریٹ 280.29 سے کم ہو کر 277.62 روپے پر آگیا، جولائی تا ستمبر ٹیکس ریونیو میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا اور 2563 ارب روپے جمع ہوئے، نان ٹیکس ریونیو 20.8 فیصد اضافے سے 341 ارب روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی دو ماہ میں مالی خسارہ 4.3 فیصد بڑھا اور حجم 841 ارب روپے سے زیادہ رہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92 فیصد کمی ہوئی اور خزسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر آگیا۔

Inflation

Ministry of Finance

Monthly Economic Update Outlook Report