Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک نے بیوی، بچوں کیلئے 9 ارب 57 کروڑ کا کمپاؤنڈ خرید لیا

آسٹن سٹی میں 14400 مربع فٹ کا احاطہ اطالوی ولا سے مشابہ 2 عمارتوں اور 6 بیڈ رومز کے مکان پر مشتمل ہے۔
شائع 30 اکتوبر 2024 05:33pm

دنیا کے مالدار ترین انسان ایلون مسک نے اپنے گیارہ بچوں اور اُن کی ماؤں کے لیے امریکا کے شہر آسٹن میں ایک شاندار کمپاؤنڈ خریدا ہے۔ 14400 مربع فٹ رقبے کا یہ کمپاؤنڈ شاندار اطالوی ٹسکن ولاز سے مشابہ 2 عمارتوں اور اُن کے پیچھے 6 بیڈ رومز کے مکان پر مشتمل ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں اور اُن کی ماؤں کو زیادہ وقت نہیں دے پارہا تھا۔ یہ پراپرٹی تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔ یہاں میں اپنے بچوں کو وقت دے سکوں گا اور ان کی تعلیم و تربیت کا زیادہ دھیان رکھ پاؤں گا۔

2020 میں ایلون مسک نے یہ اعلان کرکے کھلبلی مچادی تھی کہ وہ اپنی ساری پراپرٹی بیچ دیں گے اور کبھی کوئی مکان نہیں خریدیں گے۔ دنیا کے امیر ترین انسان نے اب امریکی ریاست ٹیکساس میں ساڑھے تین کروڑ ڈالر مالیت کا یہ کمپاؤنڈ خریدا ہے تاکہ تمام بچے اپنی اپنی ماؤں کے ساتھ ایک جگہ رہ سکیں۔

ایلون مسک سے وابستہ لوگوں نے بتایا ہے کہ مرضی کی پراپرٹی خریدنے کے لیے انہوں نے مارکیٹ ویلیو سے 20 تا 70 فیصد زائد رقم ادا کی۔

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کمپاؤنڈ کی عمارتوں میں ایلون مسک کی تین سابق پارٹنرز بھی رہیں گی۔

ایلون مسک اور اٹلی کی وزیراعظم کے درمیان تعلقات کی حقیقت سامنے آگئی

پہلی بیوی جسٹن ولسن سے ایلون مسک کے پانچ بچے ہیں۔ 2000 میں ہونے والی شادی 2008 تک برقرار رہی۔ گلوکارہ گرائمز سے بھی تین بچے ہیں۔ دونوں کے درمیان بچوں کی کسٹڈی کے لیے قانونی جنگ بھی ہوئی۔ نیوٹرا لنک ایگزیکٹیو شوون زِلِس سے ایلون مسک کے تین بچے ہیں۔ نیوٹرا لنک کے مالک ایلون مسک ہی ہیں۔

Elon Musk

LUXURIOUS COMPOUND

14400 SQUARE FOOT

ITALIAN TUSCAN VILLAS

11 KIDS

3 FORMER PARTNERS