Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹے میں 143 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے بیت لاہیا میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کردی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2024 06:27pm

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں ایک سو تنتالیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ صرف شمالی غزہ میں ایک سو آٹھ فلسطینی شہید ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد تینتالیس ہزار اکسٹھ ہوگئی، ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔

صیہونی فوج نے بیت لاہیا میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کردی۔ پناہ لینے والے بائیس بچوں سمیت ایک سو نو فلسطینی شہید، درجنوں زخمی کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

شمالی غزہ میں پچیس روز میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔ القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔ صیہونی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرمعاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

Israel Gaza War

Palestine Stories