Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

نمرت کور نے ابھیشیک سے تعلق کی خبروں پر لب کشائی کردی

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں
شائع 30 اکتوبر 2024 01:54pm

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو کافی اداس کردیا ہے۔ دونوں کو گذشتہ کئی ماہ سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے اس دوری نے بھی ان کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو اور ہوا دی ہے۔

کچھ روز پہلے بھارتی میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ دعوی کی گیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ادکارہ نمرت کور کے ساتھ ابھیشیک بچن کے ناجائز تعلقات ہیں۔

خدا نے مجھے دماغ نہیں دیا، ڈمپل کپاڈیا کا انکشاف

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے نمرت کور کے ساتھ نئے تعلق قائم کرکے ایشوریا رائے کو دھوکہ دیا ہے اور وہ اس رشتے کولے کر سنجیدہ بھی ہوگئے تھے، مگر جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیاتو انہوں نے دوبارہ ایشوریا کے پاس آنے کی کوش کی مگر ایشوریا نے آنے سے انکار کردیا اور دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے۔

ابھیشیک کا نام نمرت کور کے ساتھ بار بار آنے پر اب نمرت بھی اپنی خاموشی توڑنے پر مجبورہو گئیں اور انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اس طرح کی باتون کو روکا نہیں جا سکتا کیونکہ لوگ جو چاہیں گے وہی کہیں گے۔ ادا کارہ نے مزید کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود وہ اہنے کام پر پوری توجہ دیں گی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan