Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

جنرل ساحر شمشماد مرزا نے آذربائیجان کے وزیر دفاع اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں
شائع 30 اکتوبر 2024 01:18pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔

جنرل ساحر شمشماد مرزا نے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدرالہام علیوف، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

آذربائیجانی قیادت نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے موجودہ تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

rawalpindi

CJCSC

ISPR

Azerbaijan

chairman joint chief of staff committee

general sahir shamshad mirza