Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

امریکی ماڈل واکربلانکونیا پانڈے سے رشتے میں ہیں ، تصدیق کردی

اداکارہ آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 09:28am

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے کے ممکنہ بوائے فرینڈ امریکی ماڈل واکر بلانکو نے اظہار محبت کر کے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے آج 26 سال کی ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر انہیں بالی ووڈ کے دوست، احباب، عزیز و اقارب کی جانب سے سالگرہ کی مباکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ممکنہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور پیغام کے ذریعت اظہار محبت کر ڈالا۔

جیل میں لارنس بشنونی کے ٹھاٹ باٹ سن کر عدالت سیخ پا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکی ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں اننیا پانڈے کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے اور ساتھ ہی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واکر بلانکونے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہیپی برتھ ڈے خوبصورت، آپ بہت خاص ہیں، میں آپ سے محبت کرتا ہوں اینی!۔

اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے تعلقات کی افواہیں اس وقت سے سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہیں جب انہیں رواں سال جولائی میں بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Bollywood

lifestyle

شخصیات