Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

56 شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ

ڈویلپرز اور بلڈرز کے تحفظات پر مذاکرات کے بعد ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 30 اکتوبر 2024 12:59pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 56 شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں موجودہ مارکیٹ ویلیو کے 75 فیصد تک اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2024 سے ہوگا۔

ایف بی آر نے مخصوص علاقوں کے حوالے سے غیرمنقولہ جائیدادوں کی نئی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین کیا ہے، ہر شہر میں رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں میں جائیدادوں کے لیے سپر اسٹرکچر کی مناسب مارکیٹ ویلیو کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشنز کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، حیدرآباد سمیت 56 شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

شہر اقتدار میں پراپرٹی کی خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیو ایشن کی شرح بڑھانے کی کوشش کی ہے تاکہ انہیں مارکیٹ ویلیو کے قریب لایا جا سکے۔

ایف بی آر نے ڈویلپرز اور بلڈرز کے تحفظات کے پیش نظر ملک بھر میں نرخوں پر نظرثانی کی ہے۔

ایف بی آر اس سے قبل 2018، 2019 ، 2021 اور 2022 میں 4 مرتبہ پراپرٹی ویلیو ایشن ایڈجسٹ کر چکا ہے۔

اسلام آباد

FBR

Property

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

properties new rates