گووندا کی حالت اب کیسی ہے؟ بیٹے نے تازہ اپ ڈیٹ دے دی
بالی ووڈ ادا کار گووندا کو ایک ماہ قبل اپنے ہی ریوالور سے گولی لگ گئی تھی، جسے فوری آپریشن کے ذریعے جسم سے نکال دیا گیا تھا ان کی ٹانگ میں 8 سے 10 ٹانکے لگے تھے۔ اب ان کے ٹانگے کھل گئے ہیں اور ان کی حالت پہلے سے کہیں بہتر ہے۔
گووندا کواس ماہ کی پہلی تاریخ کواپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی لگ گئی تھی۔ اسپتال میں داخلے کے بعد سرجری سے سے وہ گولی نکال دی گئی ۔ سرجری کے چند دن بعد انہیں استال سے ڈسچاج کر دیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ گھر پر آرام کر رہے تھے ۔ کگذشتہ روزایک پارٹی میں جب ان کے بیٹۓ یشور دھن کو دیکھا گیا تو پاپ رازی نے ان سے اپنے والد کی خیریت دریافت کی۔
والد کے انتقال کے بعد سلمان خان روز فون کرتے تھے، ذیشان صدیقی
گووندا کی صحت کے بارے می بتاتے ہوئے ان کے بیٹےیشوردھن نے کہا کہ ڈاکٹڑ نے ان کے ٹانکے کھول دیے ہیں، اور اب وہ بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی ٹینشن نہیں ہے۔اب ہم ایک یا دو ہفتے میں ناچنا شروع کردیں گے۔