Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو جیل میں الٹیاں ہونے لگیں، عمر ایوب کا انکشاف

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
شائع 30 اکتوبر 2024 01:10pm

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے، عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے ان کو الٹیاں ہوئیں، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک، زہر، مُختلف چیزیں ملائی گئیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے 85 سے زائد اسیران ملٹری کورٹس میں ہیں ان کو سلام ، بانی پی ٹی آئی عمران خان آور بشریٰ بی بی کو میرٹ پر کیسز سے بری کیا گیا، حسان نیازی اور شاہ محمود قریشی ملٹری کورٹس میں ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ قیادت اورکارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رات شیخ وقاص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، سب جعلی کیسز ہیں ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے۔

تحریک انصاف نے ملک میں ایک بار پھر فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے اندر بجلی اور پانی بند ہیں، عمران خان کو کھانا ٹھیک نہیں دیا جارہا، جس کی وجہ سے ان کو الٹیاں ہوئیں، اے ٹی سی کورٹ نے 9 مئی کیس کی نقول تقسیم کی ہیں، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک، زہر، مُختلف چیزیں ملائی گئیں، بشریٰ بی بی لوہے کی دیوار کی مانند کھڑی رہیں۔

زرتاج گل

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کرپشن کے بعد اب ظلم کے ریکارڈ توڑ رہی ، جو نظم پڑھتا ہے اس کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے، جو حج و عمرہ کرنے جاتا ہے اس کو جہاز سے اتار لیا جاتا ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت نہ خواتین محفوظ ہیں نہ سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

شبلی فراز

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈے کے زرو پر تبدیلیوں میں کیسے مستقبل کو روشن دیکھ سکتے ہیں، جو بھی ہو رہا ہے، غلط اور عوام کے خلاف ہے، امن و امن کی صورتحال اور مہنگائی لمحہ فکریہ ہے۔

27 ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان نے کال دی تو لگ پتہ جائے گا، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم انکشافات

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کی طرف حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں ہے، حکومت بے ساکھیوں پر کھڑی ہے۔

rawalpindi

Omar ayub

shibli faraz

ATC

imran khan

Omar Ayub Khan

Zartaj Gul

umar ayub

bushra bibi

Imran Khan Bushra Bibi

Omer Ayub