Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کے لیے درست اسکول کے انتخاب کی 7 کارآمد ٹپس

غلط اسکول ان کا مستقبل خراب کر سکتے ہیں
شائع 30 اکتوبر 2024 02:13pm

بچوں کے مستقبل کا دارومداراچھی تعلیم و تربیت پرہے اور اسکول تعلیم و تربیت کا اہم مرکز ہے۔ اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ اسکول کا انتخاب کرتے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیاجائے۔ ہوسکتا ہے غلط اسکول اوراساتذہ کے ہاتھوں میں اپنے بچے دینے سے کہیں ان کا اپنا مستقبل نہ خراب ہوجائے۔

دی گئی چند باتوں کا خیال رکھیں تو امید ہے کہ اچھے اسکول کے انتخاب میں آپ کو ضرورمدد ملے گی۔

بچوں کی مضبوط ہڈیوں کے لیے انہیں یہ 5غذائیں ضرور کھلائیں

نصاب

سب سے پہلے اسکول کے ٹیچنگ اسٹائل اور نصاب میں آفر کیے گئے مضامین کو چیک کریں۔آپ کو چاہیے کہ اطمینان کرلیں کہ اپنا بچہ آپ جن اساتذہ کے حوالے کررہے ہیں، وہ نرم مزاج اور محبت کرنے والے ہوں۔

لوکیشن

اس بات پر توجہ دیں کہ آپ کا اسکول گھر سے کتنے فاصلے پر ہے۔تاکہ بچے کو اسکول چھوڑنے اور لینے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

کلاس کا سائز

ایسے اسکول تلاش کریں ،جن کی کلاسوں کا سائز چھوٹا ہو ،تاکہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ انفرادی توجہ مل سکے۔اور ٹیچر کی پہنچ ہر بچے تک ہو۔

سرگرمیاں

اسکول میں غیر نصابی سرگرمیاں ہونی چاہیں۔ کیونکہ بچہ مستقل پڑھائی سے بور ہو جاتا ہے ذہنی مشقوں کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں اُس کو زیادہ اچھا طالب علم بناتی ہیں۔ آپ یہ دیکھ لیجیے کہ بچے کوجس اسکول میں داخل کروا رہے ہیں وہاں اسکول میں کھیلوں ، آرٹ، اور کلب وغیرہ کہ سہولیات دستیاب ہیں یا نہیں۔

اسکول کلچر

اسکول میں وزٹ کریں اور اس بات کا جائزہ لیں کہ کیا اسکول کا ماحول آپ کی فیملی کے لیے مناسب ہے۔

تعلیمی کارکردگی اور ریپوٹیشن

اسکول کی تعلیمی کامیابیوں اور شہرت کی تحقیق کریں۔ تاکہ یہ اطمینان ہو سکے کہ بچہ کی بنیاد ایک اچھے اورمعیاری ادارے سے ہورہی ہے۔

سپورٹ سروسز

یہ چیک کریں کہ آیا اسکول میں کونسلنگ اوراسپیشل ایجو کیشن جیسے ذرائع میسر ہیں۔

تعلیم

Women

children

Parents

lifestyle