Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
شائع 30 اکتوبر 2024 10:16am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

جہاں 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ مسلسل تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)