Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی لاہور پہنچ گئی

شادی کرکے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی خواہش
شائع 29 اکتوبر 2024 10:58pm
An Indian girl caught in love with a Pakistani citizen reached Lahore - Aaj News

بارڈر پار محبت اورشادی صرف کرکٹروں کی حد تک محدود نہیں ہے، بلکہ انڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک عام خاتون محبت کی تکمیل کے لیے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ندا نے شوہر فہد سے مقامی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔

لاہور کے باسی فہد کی محبت میں گرفتار انڈیا کے شہر بھوپال کی شہری ندا لاہور پہنچ گئی۔

ندا اور فہد کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

بھارتی خاتون نے محبت کی تکمیل کے لیے رخت سفر باندھا تو بارڈر کی رکاوٹ کو بھی عبور کر ڈالا۔

بعدازاں، سیشن کورٹ لاہور میں ندا اور فہد نے کورٹ میرج کی۔

ندا کا کہنا ہےکہ میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتی تھی۔ اب پاکستان کی شہریت بھی حاصل کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انڈیا پاکستان میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کے علاوہ سب ایک جیسا ہے۔

دونوں کی کورٹ میرج کروانے والے وکیل علی اکبر کا کہنا ہے کہ ندا پاکستان آ کربہت خوش ہے۔ اب خاتون کی خواہش کے مطابق سیٹیزن شپ ایکٹ کے مطابق پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کریں گے۔

ندا شوہر کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی پوری طرح اپنا چکی ہیں اور خاندان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

دونوں میاں بیوی کو دیکھنے کے لیے مہمان بھی آ رہے ہیں اور ان کو مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

Indian girl

PAKISTANI BOY

Cross Border Marriage