Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

وزیرِاعظم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رﺅف عطا کو مبارکباد

وکلا برادری نے رﺅف عطاء کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2024 10:52pm

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رﺅف عطا اور انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے سربراہ احسن بھون کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد اسلام آباد رجسٹری میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

اسلام آباد رجسٹری کے باضابطہ نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا 348 ووٹ لے کر آگے، جبکہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار منیر کاکڑ 326 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نومنتخب صدرسمیت تمام عہدیدارانِ بار اور وکلا کی فلاح وبہبود کے مشن کو جاری رکھیں گے، وکلا برادری آئینی ترمیم پرعمل درآمد کی بالادستی کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے رﺅف عطاء کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا، نومنتخب عہدیداران وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت اہم قانونی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Supreme Court Bar Association

supreme court bar election

Rauf Atta