Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روز مرہ استعمال کی چیزوں میں انسانوں کو بانجھ بنانے والے کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف

غیر سرکاری تنظیمیں لوگوں کو ایسی چیزیں استعمال نہ کرنے کی تحریک دے رہی ہیں، سی این این کی رپورٹ
شائع 29 اکتوبر 2024 08:55pm

ماہرین نے بتایا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بعض اشیا میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو انسانوں میں بانجھ پن کو راہ دے سکتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں ایسی بہت سی اشیا گھر گھر استعمال کی جارہی ہیں جن میں بانجھ پن کی راہ ہموار کرنے والے کیمیکلز پائے جاتے ہیں۔

جو کیمیکلز انسانوں کو بانجھ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ان میں فتھیلیٹس، بی پی اے یا بِسفینول اور فلیم ریٹارڈنٹس شامل ہیں جنہیں اصطلاحاً EDC (اینڈوکرائن ڈزرپٹنگ کیمیکلز) کہا جاتا ہے۔

ای ڈی سیز کے گرد گھومنے والا سائنسی لٹریچر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فیئر فیکس (ورجینیا) کے فارج میسن یونیورسٹی کالج آف پبلک ہیلتھ میں گلوبل اور کمیونٹی ہیلتھ کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل بلوم کا کہنا ہے کہ ان کیمیکلز کے استعمال سے دماغ کا ارتقا، تولیدی صلاحیت اور بلوغت متاثر ہوتی ہیں۔

اب بھی بہت سے سوال ہیں جن کا جواب ای ڈی سیز کے بارے میں تحقیق کرنے والے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں انوائرنمنٹل ورکن گروپ جیسی تنظیمیں (جو اشیائے صرف کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے میدان میں ہیں) لوگوں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ ایسی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں جس کے بارے میں یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہو کہ اس کی ترکیب میں بانجھ پن پیدا کرنے والے کیمیکلز شامل ہیں۔

ای ڈی سیز انسانی جسم پیدا نہیں کرتا مگر ان کا اثر ہارمونز کے توازن پر مرتب ہوتا ہے۔ ہارمونز کا تعلق تولیدی صلاحیت، بلوغت اور دماغی ارتقا سے ہے۔ ای ڈی سیز کے اثرات کو نظر انداز کرنا انسان کو بانجھ پن کی طرف لے جاتا ہے۔

Hazardous Chemicals

IMFERTILITY

ENDOCRINE DISRUPTING CHEMICALS