غزہ میں کیپٹن سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ایک کیپٹن سمیت اس کے چار فوجی شمالی غزہ کی لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ غزہ کے پٹی کے شمالی حصے میں شدید لڑائی کے دوران یہ چاروں ہلاکتیں ایک ہی واقعے میں ہوئیں۔ ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔
ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن ییہوناتن (جونی) کیرین، اسٹاف سارجنٹ ایویو گلبوآ، اسٹاف سارجنٹ نِسِم میٹال اور اسٹاف سارجنٹ نیؤر ہائموف شامل ہیں۔ ملٹی ڈائمینشنل یونٹ (888) کا ایک افسر زخمی ہوا۔
غزہ کے نہتے اور پناہ گزین کیمپوں میں بسے ہوئے شہریوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ ان وحشیانہ حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
اُدھر جنوبی لبنان سے داغے جانے والے پراجیکٹائلز کی زد میں آکر شمالی اسرائیلی میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ مالوٹ نامی قصبے کا ہے۔ پراجیکٹائلز کی اطلاع پر مالوٹ میں سائرن بج اٹھے اور لوگوں نے بھاگ کر بنکرز میں پناہ لی۔ اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح جنوبی لبنان کی طرف سے داغے جانے والے 50 سے زائد پراجیکٹائلز بالائی اور مغربی گیلیلی میں گرے۔
Comments are closed on this story.