Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیر دفاع سے اہم ملاقات

لرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا
شائع 29 اکتوبر 2024 06:48pm

روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

منگل کو ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصؐ منی نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں فریقین نے مختلف سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان متحد، تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

General Syed Asim Munir

Colonel General Alexander V. Fomin

Deputy Minister of Defence Russia

Chief of Army Staff (COAS)