Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کا ٹی وی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کا حکم ہے تمام چینل ریڈیائی نشریات پیش کریں۔
شائع 29 اکتوبر 2024 06:30pm

افغانستان کی طالبان حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو حکم دیا ہے کہ وہ صرف ریڈیائی نشریات پیش کریں۔ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز چونکہ جانداروں کی تصویریں اور ویڈیوز پیش کرتے ہیں اس لیے ایسی نشریات کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق افغانستان کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے مالکان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کا کہنا ہے کہ جانداروں کی تصویریں اور ویڈیوز پیش کرنے پر ٹی وی چینلز کی نشریات بند کردی جائیں اور انہیں ریڈیائی نشریات تک محدود کردیا جائے۔

قندھار میں سرکاری ٹی وی کی نشریات کو ریڈیو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر چینلز کو بھی بتدریج ریڈیائی نشریات کی طرف لے جایا جائے گا۔ ایک وزیر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ فیصلہ سرکاری ٹی وی تک محدود رہے گا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ تمام ٹی وی چینل اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔

afghanistan

T.V. CHANNELS

RADIO TRANSMISSIONS

APPLICABLE TO ALL

PICTURES AND VIDEOS OF ANIMALS