Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آج بھی میرا دل غمگین ہے، تنہائی کے لمحوں میں آنسو خود بخود رواں ہوجاتے ہیں‘

مولانا طارق جمیل ایک سال گزرنے کے باوجود بیٹے کے غم میں مبتلا
شائع 29 اکتوبر 2024 05:15pm

پاکستان کے مشہور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کو ایک سال گزر چکا ہے، لیکن ان کے والد کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے منگل کو ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے دل کے ٹکڑے عاصم جمیل کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا مگر اس کی یادیں اور اُس کی جدائی کا درد ابھی تک تازہ ہے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید لکھا، ’ آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحوں میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آجائے تو آنسو خود بخود رواں ہوجاتے ہیں۔’

انہوں نے لکھا، ’میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا درحقیقت اتنا ہی خاص تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اس کو بہترین مقام دیا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ عاصم کے درجات کو بلند فرمائے!‘

گزٓشتہ سال 29 اکتوبر 2023 کو صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں عالم دین طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

عاصم جمیل نے گارڈ سے بندوق چھین کر خود کو گولی ماری تھی، انہیں تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے تھے۔

Death Anniversary

Asim Jameel

Tariq Jameel