Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرنٹ لگنے کے واقعات، نیپرا کو گیپکو کو 2 کروڑ روہپے سے زائد جرمانہ

مرنے والے 6 شہریوں کے ہر خاندان کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم
شائع 29 اکتوبر 2024 04:35pm

نیپرا نے گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے معاملے پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے، گیپکو کو 15 روز کے اندر جرمانہ نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

نیپرا میں گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے معاملے پر سماعت ہوئی، نیپرا نے شوکاز کے جواب میں گیپگو کا جواب مسترد کر دیا۔

نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

نیپرا کا مرنے والے 6 شہریوں کے ہر خاندان کےلواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دے دیا، نیپرا نے متاثرہ ہر خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کردی۔

نیپرا نے کہا کہ گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں 2023-22 میں 9 اموات ہوئی تھیں، کرنٹ لگنے سے مرنے والوں میں 6 شہری اور 3 گیپکو کے ملازمین شامل تھے۔

نیپرا نے 30 اگست 2023 کو جاری شوکاز نوٹس پر گیپکو کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

nepra

fine

GEPCO