Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں کیمیکل فیکٹری کا پردہ فاش، منشیات سپلائی کرنے میں جیل افسر ملوث نکلا

بھاری مقدار میں غیر قانونی منشیات برآمد، رپورٹ
شائع 29 اکتوبر 2024 04:03pm
تصویر بشکریہ: لائیومنٹ ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ: لائیومنٹ ڈاٹ کام

بھارت کے گریٹر نوئیڈا شہر میں پولیس نے بھاری مقدار میں 95 کلو گرام غیر قانونی منشیات برآمد کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 25 اکتوبر کو نوئیڈا کی ایک خفیہ Methamphetamine Lab ( کیمیکل لیب) کا پردہ فاش کیا جسے ایک تاجر اور ممبئی میں مقیم ایک کیمسٹ غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق منشیات کے مقامی استعمال اور برآمد دونوں کے لیے مصنوعی ادویات تیار کرنے والی لیب سے متعلق ایک خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کا عمل شروع کیا گیا۔ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ایک مشترکہ ٹیم نے گریٹر نوئیڈا میں کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر فیکٹری ضبط کرلی۔

رپورٹ کے مطابق چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اس بات کا پتہ چلا کہ میکسیکن ڈرگ ’کارٹیل ڈی جالیسکو نیووا جنریشین‘ کے ارکان بھی منشیات کی تیاری کے عمل میں ملوث ہیں۔

آپریشن کے دوران تقریباً 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن ٹھوس اور مائع شکل میں برآمد کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ مختلف کیمیکلز اور جدید مینوفیکچرنگ مشینری بھی برآمد ہوئی۔

منشیات بنانے کے عمل کی نگرانی کے لیے ممبئی کے ایک کیمسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ دریں اثنا، دہلی میں مقیم کارٹیل کے ایک رکن نے تیار کردہ ادویات کے معیار کی بھی جانچ کی۔

چاروں مشتبہ افراد کو 27 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے انہیں مزید پوچھ گچھ کے لیے مزید تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ ایک اور پیش رفت میں، پولیس نے بعد میں راجوری گارڈن میں بزنش مین کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا۔

Arrested

ٰIndia

illegal

meth factory

busted

tihar warden

drugs supply