Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائشہ طور نےکراچی اور پنجاب کے مردوں کا موازنہ کر ڈالا

انہوں نےپاکستان کے اندر موجود ثقافتی اختلافات کے بارے میں بات کی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2024 03:19pm

عائشہ طور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک ذہین اور باصلاحیت میزبان اور اداکارہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے کام سے اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔

عائشہ طورایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں ، جس میں انہوں نےپاکستان کے اندر موجود ثقافتی اختلافات کے بارے میں بات کی جس کاانہوں نے پاکستان کے سفر کے دوران تجربہ کیا۔

میرا نے نادیہ خان کو 10لاکھ روپے کی آفر کردی

انہوں نے کلچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مرد خواتین کو باہر جاتے دیکھتے ہیں تو کس طرح ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور ان دنوں یہ ایک عام واقعہ بنتا جارہاہے۔ لیکن کراچی میں حالات پھر بھی بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مرد ایک بار آپ کو دیکھیں گے اور پھر وہ اپنا کام کرنا شروع کردیں گے اور وہ آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔ لیکن جب آپ پنجاب کی طرف سفر کرتے ہیں تو ہوائی اڈے پر اترتے ہی مرد آپ کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور آپ جہاں بھی جاتے ہیں یہ ہوتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ ان کے پاس انفراسٹرکچر، پیسہ، بہتر مواقع اور فوج ہے، اس لیے انہیں زیادہ ترقی پسند ہونا چاہیے تھا لیکن یہ اس کے برعکس ہے۔ کراچی سے زیادہ پنجاب میں پدرشاہی موجود ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات