Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا
شائع 29 اکتوبر 2024 02:20pm

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔

ہنگو پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

بعد ازاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس سامنے آگیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔

firing incident

Orakzai

Polio Worker