Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی سہانا کے ہمراہ ڈانس سے سوشل میڈیا پر ہلچل، ویڈیو وائرل

ویڈیو صارفین کو بہت پسند آئی
شائع 29 اکتوبر 2024 01:59pm
تصویر بشکریہ: میش ایبل
تصویر بشکریہ: میش ایبل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سہانا خان کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سہانا کو والد شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک ایونٹ کے دوران اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہ رخ خان ڈانس کے دوران سہانا خان کچھ گفتگو کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کی ساس کی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

سہانا خان کے ہیئر کلپ کی قیمت نے سب کو چونکا دیا

پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان اور سہانا خان کو آریان خان پری برتھ ڈے کی تقریب میں ایک ساتھ جھومتے دیکھا گیا۔

مداحوں کی جانب سے شاہ رخ اور سہانا کی رقص کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کو سہانا کے ساتھ مختلف ایونٹس میں ڈانس کرتے دیکھا جا چکا ہے۔

Shahrukh Khan

Suhana Khan

Dance

Video Viral