Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن نے رتن ٹاٹا کی فون کال کے لئے ان سے قرض لینے کی یاد شیئر کی

86 سالہ ٹاٹا کا انتقال رواں سال 10 اکتوبر کو ہوا تھا
شائع 29 اکتوبر 2024 02:09pm

امیتابھ بچن نے صنعت کار اور انسان دوست رتن ٹاٹا کے ساتھ لندن کے لئے پرواز کے دوران خوشگوار یادیں تازہ کیں۔ بگ بی نے رتن ٹاٹا کی ایک فون کال کے لیے قرض لینے کی یاد شیئر کرتے ہوئے صنعتکار کی عاجزی کو اجاگر کیا۔

کون بنے گا کروڑ پتی 16 پر ایک خصوصی قسط میں انہوں نے ٹاٹا کی سادگی کی تعریف کی۔اس قسط میں فلم ساز فرح خان اور اداکار بومن ایرانی مہمان کے طور پر شامل تھے۔

بچن نے رتن ٹاٹا کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے اورٹاٹا نے ایک ساتھ لندن کے لیے فلائٹ لی تھی۔ ٹاٹا اپنے معاونین کی تلاش میں تھے لیکن انہیں نہیں ملا تو انہیں فوری طور پر ایک فون کال کرنا پڑی۔ وہ فون کرنے کے لیے فون بوتھ میں گئے۔ میں بھی ادھر باہر ہی کھڑا تھا۔

بابا صدیقی کے بیٹے اور سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

تھوڑی دیر بعد وہ آئے اور انہوں نے جو کہا مجھے اس پر یقین نہیں آیا۔ انہوں نے کہاامیتابھ، کیا میں آپ سے کچھ پیسے ادھار لے سکتا ہوں؟ میرے پاس فون کال کرنے کے پیسے نہیں ہیں، بگ بی نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا۔

یاد رہے کہ86 سالہ ٹاٹا کا انتقال رواں سال 10 اکتوبر کو ہوا تھا۔ امیتابھ بچن ان پہلے اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے ایکس پر ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ایک ایسے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے جو انتہائی قابل احترام، عاجز لیکن دور اندیش رہنما تھا۔ ان کے ساتھ کچھ حیرت انگیز لمحات گزارے، کئی مہمات کے دوران، ہم ایک ساتھ شامل تھے. میری دعائیں،’’ انہوں نے لکھا۔

ٹاٹا گروپ کے ایمریٹس چیئرمین رتن نیول ٹاٹا کو نہ صرف ان کی کاروباری بصیرت بلکہ ان کی عاجزی اور دیانت داری کی وجہ سے بھی سراہا جاتا تھا۔ ان کی کامیابیوں پر انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا جس میں ہندوستان کے دو سب سے بڑے شہری اعزازات پدم وبھوشن اور پدم بھوشن شامل ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات