Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابا صدیقی کے بیٹے اور سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

ملزم نوئیڈا سے گرفتار ہوا
شائع 29 اکتوبر 2024 01:35pm

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دوبارہ قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی ممبئی میں بابا صدیق کو مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کے ارکان کے ہاتھوں قتل کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی اور سلمان خان کو بھی وارننگ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے نوئیڈا شہر سے حال ہی میں ایک 20 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا گیا تھا کہ یہ شخص دھمکی آمیز فون کالز میں ملوث تھا۔

سلمان خان نے بشنوئی برادری کو پیسوں کی پیشکش کی تھی، لارنس بشنوئی کے کزن کا انکشاف

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر بروز جمعہ بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان صدیق کے دفتر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔

ذیشان صدیق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رکن ہیں، جو باندرہ ایسٹ حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، جس کی قیادت اجیت پوار کر رہے ہیں۔

واضح رہے 12 اکتوبر کو اسی دفتر کے باہر دسہرہ کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے کے دوران بابا صدیق کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بابا صدیق کے قتل کے الزام میں پولیس اب تک 15 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

Salman Khan

Death threats

accused arrested

Baba Siddique

zeeshan siddiqui son