Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں دوسرے روز بھی بینک ڈکیتی کی واردات

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈز زخمی، ذرائع
شائع 29 اکتوبر 2024 01:10pm

اسلام آباد میں دوسرے روز بھی بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن فور میں واقع بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈز سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو موقع پر فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیش لے کر جانیوالے دو افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق

گزشتہ روز جی پندرہ میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

تھانہ آئی نائن کی حدود میں بینک وین پر بھی فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا۔

اسلام آباد

accused

bank robbery

security guard injured