دہشت گرد کارروائی کیلئے فنڈنگ کا منصوبہ، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
پاکستان میں دہشت گرد کارروائی کے لئے فنڈنگ کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے منصوبے میں ملوث ہونے کا ثبوت سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے 12 کلو سونا قبضے میں لے کر فروخت کر کے آدھا حصہ ٹی ٹی پی اور باقی آپس میں تقیسم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ نے منصوبے کا پول کھول دیا۔
انسداد دہشت گردی زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر نے دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے اپنے اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
سی ٹی ڈی اے ایس آئی نعمان نے نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے بارہ کلو سونا قبضے میں لے کر ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں سونا فروخت کرکے آدھا حصہ ٹی ٹی پی اور باقی آپس میں تقیسم کرنے کا پلان تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے افسران نے ملزمان کو حراست میں لیا اور سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ کے انکشافات کے بعد تمام گروپ کی نشاندہی ہوئی۔ واقعے کی رپورٹ ضلع خیبر کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
Comments are closed on this story.