Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 800 پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2024 06:34pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان مسلسل کئی روز سے برقرار ہے، آج بھی اختتام پر 100 انڈیکس 90 ہزار 684 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

منگل کو کاروبار کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا تسلسل جاری رہا، ابتدا میں اسٹاک ایکسچینج میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 91 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی آئی جس کے ساتھ ڈالر کی قیمت 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے ہو گئی۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)