Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارجن کپور نے ملائکہ اروڑہ کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

دونوں 2018 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے
شائع 29 اکتوبر 2024 09:54am

ارجن کپور نے ملائکہ اروڑہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سنگل ہوں۔

روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ سے منفی کردار میں ڈیبیو کرے والے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، ممبئی میں اپنے ساتھی اداکاروں اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ دیوالی پارٹی کے لئے راج ٹھاکرے کے گھر پردیکھے گئے۔

شلپا شیٹی کے ریسٹورینٹ سے مہنگی ترین بی ایم ڈبلیو کار چند منٹ میں چوری

جب اداکار فلم کی تشہیر کر رہے تھے تو بڑی تعداد میں لوگوں نے ملائکہ اروڑہ کا نام لینا شروع کردیا اور پھرارجن نے جواب دیتے ہوئے کہا ، ابھی سنگل ہوں۔

ارجن اور ملائکہ اروڑا 2018 سے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ جوڑے، جو ہمیشہ عوام کی نظروں میں دیکھے جاتے تھے، نے اچانک ایک ساتھ نظر آنا بند کر دیا، اور اسی وقت لوگوں کو احساس ہوا کہ دونوں اپنے الگ الگ راستے پر چلے گئے ہیں اور یہ بتایا گیا ہے کہ ارجن اور ملائکہ نے اس سال کے شروع میں اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کے ایک قریبی دوست کا کہنا تھا، ملائکہ اور ارجن کے درمیان ایک بہت ہی خاص رشتہ تھا، اور دونوں ایک دوسرے کے دلوں میں ایک خاص جگہ برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے الگ ہونے کا انتخاب کیا ہے اور اس معاملے میں باوقار خاموشی اختیار کریں گے۔ وہ کسی کو بھی اپنے تعلقات میں گھسنے ، گھسیٹنے اور توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لیکن ان تمام افواہوں سے ہٹ کر ارجن ضرورت کی اس گھڑی میں ملائکہ کے ساتھ تھے جب ان کے والد نے پچھلے مہینے خودکشی کر لی تھی۔ ارجن کو اس وقت ملائکہ اور ان کے بیٹے ارحان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ملائکہ اور ارجن نے اس سے پہلےعوامی سطح پر اپنے تعلقات کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی ہے۔

ملائکہ نے اس سے قبل سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ارحان ہے اور وہ 2017 میں طلاق کے بعد سے اس کی پرورش کر رہے ہیں۔ ملائکہ اور ارباز کو اکثر ہوائی اڈے پر دیکھا جاتا ہے جب وہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے اپنے بیٹے ارحان کو چھوڑنے آتے ہیں۔

ارجن کپور سنگھم اگین میں منفی کردارمیں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اجے دیوگن باجی راؤ سنگھم کے کردار میں نظر آئیں گے اور اس بار ان کے ساتھ اکشے کمار، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، دپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

یہ فلم یکم نومبر کو بھارتی سنیماوں کی زینت بنے گی۔

lifestyle

شخصیات