Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ مدمقابل
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2024 10:01am

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ مدمقابل ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا، لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل 15 منٹ تاخیر سے صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار مدمقابل ہیں، عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔

اسی طرح سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر مدمقابل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلا اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

اسلام آباد

Supreme Court Bar Association

supreme court bar election

scbap