Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ سب ایسے ہی ہیں، سیما سجدیہہ نے سابق شوہر سہیل خان کی فیملی کی سچائی بتادی

وہ اس وقت نیٹ فلکس کے شو ‘فابیلس لائیوز ورسیز بالی ووڈ وائیوز’ میں نظرآ رہی ہیں
شائع 29 اکتوبر 2024 09:26am

سلمان خان کی سابقہ بھابھی اور ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی سابقہ ​​اہلیہ سیما سجدیہہ اس وقت نیٹ فلکس کے شو ’فابیلس لائیوز ورسیز بالی ووڈ وائیوز‘ میں نظرآ رہی ہیں۔ سیما نے اس شو میں اپنے سابقہ سسرال کی خاص خوبیوں کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ اور ڈیزائنر سیما کے مطابق سلمان کی فیملی کی یہ خوبی ہے کہ وہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑی رہتی ہے اور پیچھے نہیں ہٹتی ہے۔

والد کے انتقال کے بعد سلمان خان روز فون کرتے تھے، ذیشان صدیقی

ستمبر کے مہینے میں سلمان خان کے بھائی اربازخان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے والد نے خود کشی کرلی تھی جس کےبعد اربازخان فورا ان کے گھر پہنچے تھے۔ یہی نہیں سلمان خان بھی ملائکہ اروڑہ اور ان کی فیملی سے ملنے ان کے گھر گئے تھے۔ خان فیملی کے اس قدم کو سوشل میڈیا میں کافی سراہا گیا تھا۔

سیما سجدیہہ نے خان فیملیز کی اسی خوبی کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی سلمان خان اور ان کی پوری فیملی کی یہ خصوصیت پسند ہے کہ وہ برے اورمشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹتی ہے بلکہ آخر وقت تک ساتھ کھڑی رہتی ہےاوران کے خاندان کی مضبوطی کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات