Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر جو بائیڈن نے 40 منٹ قطار میں لگ کر اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

امریکا کی متعدد ریاستوں میں قبل از پولنگ ڈے ووٹ کاسٹ کیے جا رہے ہیں
شائع 28 اکتوبر 2024 10:31pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن کے لیے آج ”قبل از وقت پولنگ ڈے“ کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے، بائیڈن نے 40 منٹ قطار میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔

جو بائیڈن کی باری آئی تو انہوں نے اپنی شناختی دستاویزات الیکشن ورکر کے حوالے کیں، الیکشن ورکر نے صدر بائیڈن سے فارم پر سائن کروایا اور اعلان کیا ’جوزف بائیڈن اب ووٹ ڈال رہے ہیں‘۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے دوران پہلی بار ہجوم اور رش سے بچنے کے لیے ”قبل از پولنگ ڈے“ ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔

اس سہولت سے بزرگ شہری اور بیمار افراد مستفید ہوسکتے تھے۔ اس کامیاب تجربے کو کورونا وبا کے بعد بھی سہولت کے طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جس کے تحت امریکا کی متعدد ریاستوں میں قبل از پولنگ ڈے ووٹ کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر 100 سالہ جمی کارٹر نے بھی اس سے فائدہ اُٹھایا۔

ادھر حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار اور جوبائیڈن کی قریبی ساتھی کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کردیا ہے۔

دوسری جانب ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی کملا ہیرس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو اس وقت ملک کی نائب صدر بھی ہیں۔

Joe Biden

US Presidential Elections 2024

Early Voting