Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو بہنوں کی ضمانت پر ڈیل کا خدشہ

بانی پی ٹی آئی کو لنگر کا کھانا دیا جارہا ہے، ہمشیرہ
شائع 28 اکتوبر 2024 04:55pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بہنوں کی ضمانت پر عمران خان نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟

نورین نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، انہیں جیل میں جو سہولیات ملنی چاہئیں وہ نہیں مل رہیں۔

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا

نورین نیازی نے کہا کہ عمران خان سے اخبار، ٹی وی، شیونگ کِٹ سمیت باقی سہولیات بھی لے لی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لنگر کا کھانا دے رہے ہیں، کمرے میں بند کیا ہوا ہے اور باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری بہنوں (علیمہ خان اور عظمیٰ خان) کی ضمانت ہوئی تو بانی پی ٹی آئی پوچھ رہے تھے کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کیونکہ آج تک کوئی وہاں سے نکلا ہی نہیں۔

نومنتخب چیف جسٹس کی تصویر کا معاملہ، یوٹیوبرز پر کڑی پابندی کا امکان

نورین نیازی نے کہا کہ ان کا دل کرتا ہے بانی پی ٹی آئی کہیں کہ اب مجھ میں ہمت نہیں، اب میں ڈیل کرتا ہوں۔ ان کا شروع دن سے دل کرتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کر لیں۔

imran khan

Noreen Niazi