Aaj News

پیر, اکتوبر 28, 2024  
24 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارتی جاسوسوں کا نیٹ ورک امریکہ اور کینیڈا میں فعال ہے، سکھ رہنما گروپتونت

مودی حکومت کو دوسرے ممالک میں دشمنانہ کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، سکھ رہنما
شائع 28 اکتوبر 2024 03:48pm

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش کا نشانہ بننے والے گروپتونت سنگھ پنون نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے جو ناقدین کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک میں امریکہ اور کینیڈا کے دوہری شہری گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں دو بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔ ملزمان میں سے ایک سابق سرکاری اہلکار ہے جو اس وقت انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کر رہا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پنون نے بتایا کہ مودی حکومت کو دوسرے ممالک میں دشمنانہ کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور کینیڈا میں ہندوستانی قونصل خانے جاسوسی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے امریکہ اور کینیڈا پر زور دیا کہ وہ ایکشن لیں، مودی جیسی حکومتوں کو اپنے ممالک میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور انہیں نتائج کا سامنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے بھارتی قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا۔

America

Sikh separatist