Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلجیت دوسانجھ پنجابی کیوں بولتے ہیں؟ گلوکار نے بتا دیا

انہوں نے اپنے انسٹا گرام ریل پر کچھ کلپس پوسٹ کیے ہیں
شائع 28 اکتوبر 2024 03:18pm

آج کل بھارتی پنجابی گلوگار دلجیت دوسانجھ کے دل لومیناتی نیا ٹور کے کئی کلپ وائرل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام ریل پر کچھ کلپس پوسٹ کیے ہیں۔

ان میں سے ایک کلپ میں وہ پنجابی میں بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنے ملک کی تمام زبانوں سے پیار ہے لیکن پنجابی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی۔

اجے دیوگن نے شوٹنگ کے دوران 3 ماہ تک نابینا رہنے کا انکشاف کیا

ایک کلپ میں وہ پنجابی میں بول رہے ہیں کہ جب میں پیدا ہوا تو میری ماں نے پنجابی زبان بولی تھی اس لیے میں نے سب سے پہلے پنجابی زبان سیکھی۔ ہمارے ملک میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اور میں ہر زبان کا احترام کرتا ہوں ، چاہے وہ گجراتی ہو یا مراٹھی۔ یہاں کے رہنے والوں میں کچھ لوگ کنڑ، تیلگو اور ہندی بولتے ہیں ، میں ان سب کی عزت کرتا ہوں۔ لیکن کیوں کہ میری ماں پنجابی بولتی ہے اس لیے میں بھی پنجابی بولتا ہوں۔ تو میں کہوں گا کہ پنجابی دہلی اوئے آئےہیں۔

دلجیت دوسانجھ اس سے قبل یورپ اور شمالی امریکہ میں اپنی آواز سے لوگوں کے دل جیت چکے ہیں۔ سامعین نے ان کی پرفارمنس پر دل کھول کر رقص کیا اب وہ بھارت میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔ دلجیت نے مانچسٹر میں کنسرٹ میں اپنی ماں اور بہن کو متعارف کرایا تھا۔ اس وقت وہ بہت جذباتی بھی ہو گئے تھے۔ دہلی کے علاوہ ان کے شو حیدرآباد، احمد آباد ، لکھنو، پونے ، کو؛لکتہ ، بنگلور ، اندور، چنڈیگڑھ اور کوہاٹ میں بھی ہوں گے۔

singer

Bollywood

entertainment

lifestyle