Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیوٹیمز کے داخلے سے انکار پرنجی مال کا مینجرگرفتار

کارروائی اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کی
شائع 28 اکتوبر 2024 02:40pm

اسلام آباد : پولیوٹیمزکے داخلے سے انکار پرنجی مال کے مینجرکوحراست میں لے لیا گیا۔

یہ کاروائی پولیو ٹیمزکونجی مال میں داخل سے روکنے پر کی گئی ۔ کاروائی اسسٹنٹ کمشنرانڈسٹریل ایریا نے کی۔

لاہور میں مصنوعی بارش سے بھی خطرہ، اسموگ سے حالت خراب

گرفتارمینجراس سے قبل بھی پولیوٹیمزکومال میں داخلے سے روکتا رہاہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے، اس میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیوکے خلاف ہماری جنگ مشترکہ ہے۔ پولیو ٹیمزکوروکنے والے عناصرکو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)