Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کے انتقال کے بعد سلمان خان روز فون کرتے تھے، ذیشان صدیقی

بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا
شائع 28 اکتوبر 2024 02:47pm

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد سلمان خان اور ان کے خاندان نے ہماری بہت مدد کی ہے۔

سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا ۔ اسوقت سلمان خان بگ باس سیزن 18 کے ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ کررہے تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے شوٹنگ روک دی اور بابا صدیقی کے آخری دیدار کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔

سلمان خان نے بشنوئی برادری کو پیسوں کی پیشکش کی تھی، لارنس بشنوئی کے کزن کا انکشاف

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ذیشان نے سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اور سلمان خان ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اوران کے انتقال کے وقت وہ بہت پریشان تھے ، وہ ہمیشہ میری خیریت پوچھتے رہتے ہیں۔ سلمان نے بتایا تھا کہ وہ راتوں کو سو نہیں پا رہے ہیں وہ ہمیشہ میرا ساتھ دیتے ہیں۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات