Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا نے نادیہ خان کو 10لاکھ روپے کی آفر کردی

ان کا کچھ نہیں پتہ کہ کب کیا کردیں
شائع 28 اکتوبر 2024 02:03pm

پاکستان کی مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا نے انہیں اپنا یو ٹیوب چینل کھولنے کے لیے 10 لاکھ روپے کی آفر کی تھی۔

حال ہی میں نادیہ خان نے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میرا اور میرا ساتھ بہت پراناہے اور ہم نے اپنی زندگی کے کئی نشیب وفراز دیکھے ہیں ۔ میں اب تک میرا کے کئی انٹرویوز بھی کر چکی ہوں۔ وہ بہت مزے کی خاتون ہیں ۔ ان کا کچھ نہیں پتہ کہ کب کیا کردیں۔ وہ جب بھی میرے شو پر آتی ہیں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔

تم کیا کررہے ہو؟ رنبیر کپور پاپارازیوں پر برس پڑے

نادیہ خان نے مزید بتایا کہابھی کچھ روز قبل میری ان سے ترکی میں ملاقات ہوئی تھی تو وہ مجھے دیکھ کر رونے لگیں۔ نادیہ خان نےکہا کہ ایک ملاقات میں ان وں نے مجھے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا کہا اور ساتھ ہی 10 لاکھ روپے ادا کرنے کی پیشکش بھی کردی۔ اور میرے لاکھ منع کرنے پر بھی وہ نہیں مانی۔

lifestyle

شخصیات