Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم قطر میں پاکستانی نمائش کا افتتاح کریں گے
شائع 28 اکتوبر 2024 02:38pm

وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وہ 2 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف قطر میں پاکستانی نمائش کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ قطر کی دعوت امیر قطر نے دی۔

وزیراعظم نومبر میں آذربائیجان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف نومبر میں آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اسلام آباد

Azerbaijan

PM Shehbaz Sharif