Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ویڈیو کال پر سعودی شیخ کی نیتن یاہو کی تعریف، سچ کیا نکلا

مذکورہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کی گئی
شائع 28 اکتوبر 2024 01:06pm

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ایک شخص سے ویڈیو کال پر پرجوش انداز میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔

چونکہ ان دنوں اسرائیلی فورسز کی طرف سے لبنان، غزہ، پر وحشیانہ حملے جاری ہیں پھر ایران کے ساتھ کشیدگی بھی شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

دعویٰ کیا ہے؟

اس تناظر میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کو سعودی شیخ کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے دکھایا گیا۔

ویڈیو سے متعلقہ ایک اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا گیا ہے جس پر بھارتی ایکس صارف نے ٹوئٹ پوسٹ کی۔

ٹوئٹ کے کیپشن میں فرنٹل فورس نامی صارف نے لکھا کہ دہشتگردوں کو مارنے پر سعودی شیخ اسرائیلی وزیراعظم کی تعریف کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مزید پوسٹس کے آرکائیوز یہاں اور یہاں بھی شئیر کیے گئے ہیں۔

حقیقت کیا ہے

مگر سوشل میڈیا پر کیا گیا یہ دعویٰ درست نہیں بلکہ گمراہ کن ہے۔ مذکورہ ویڈیو کا حالت حاضرہ سے تعلق نہیں ہے۔

دراصل یہ ویڈیو دسمبر 2019 کو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں سعودی عرب کے ایک بلاگر محمد سعود کو نیتن یاہو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جو اس دوران اسرائیل میں لیکود پارٹی کی قیادت کے انتخابات میں جیتنے کے لیے نیتن یاہو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے تھے۔

گوگل ریورس امیج سرچ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ یہی ویڈیو لبنانی نیوز آؤٹ لیٹ المیادین کے تصدیق شدہ یوٹیوب چینل پر چار سال قبل اپ لوڈ کی گئی تھی۔

آخر میں انٹرنیٹ آرکائیو وے بیک مشین سے معلوم ہوا کہ محمد سعود نے نیتن یاہو کی تعریف کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس کا اسکرین شاٹ بھی موجود ہے۔

Fact Check

Video Viral

BINJAMIN NETANYAHU

saudi sheikh