Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اجے دیوگن نے شوٹنگ کے دوران 3 ماہ تک نابینا رہنے کا انکشاف کیا

اداکار گذشتہ روز اپنی فلم کی تشہیر کے لیے بگ باس میں نظر آئے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 02:11pm

بگ باس 18سیزن کے اسٹیج پر کئی مشہور شخصیات اپنے آنے والے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے پہلے ہی شرکت کرچکی ہیں اور تازہ ترین قسط میں روہت شیٹی اور اجے دیوگن شریک ہوئے ۔ ’سنگھم اگین‘ کے فلم ساز اور اداکار گذشتہ روز اپنی فلم کی تشہیر کے لیے بگ باس میں نظر آئے۔ اس دوران اجے دیو گن نے سلمان خان کے ساتھ ایک دلچسپ انکشاف کیا۔

اجے دیوگن ’سنگھم اگین‘ میں باجی راؤ سنگھم کا کردار ادا کررہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کے وقت کا غلط اندازہ لگانے کی وجہ سے اجے دیوگن کی آنکھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ سلمان خان بتاتے ہیں کہ ایک شوٹ میں دکھایا جانا تھا کہ کوئی لاٹھی لے کرانکو مارنے آیاہے، لیکن اس کا وقت چلا گیا تھا، تو سیدھا یہ واران کی انکھ میں پڑگیا۔ ا جے دیوگن نے بتایا کہ وہ روہت شیٹھی کی ایکشن فلم سنگھم اگین میں اس قدر بری طرح زخمی ہوئے کہ انہیں آنکھ کی سرجری بھی کروانا پڑی اور وہ کئی دنوں تک تکلیف میں رہے، 3 ماہ مں بینائی واپس آنے کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے اوراب ان کی حالت بہتر ہے

عاطف اسلم نے مجھ سے معافی مانگی تھی، گوہر ممتاز کا انکشاف

انہوں نے اس بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا کہ آج کل نئے اداکاروں کے لئے ایکشن مناظر کی شوٹنگ کیسے آسان ہوگئی ہے۔ بات چیت کے دوران روہت شیٹی نے انکشاف کیا کہ رئیلٹی شو میں ان کی پچھلی موجودگی کے دوران ہی چلبل پانڈے اور سنگھم کا اشتراک ظاہر ہوا تھا۔

سنگھم اگین یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ اکشے کمار، دپیکا پڈوکون، ٹائیگر شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle