Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

ڈرائیور نے مہارت سے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا
شائع 28 اکتوبر 2024 11:57am

خان پور میں کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس تین نمبر پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی، گیٹ نمبر 94 پر کانٹے کی فنی خرابی سامنے آئی جس کے بعد ڈرائیور نے کانٹا بروقت دیکھ کر ٹرین روک لی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈرائیور سائیڈ سے انجن کے دو وہیل ڈی ریل ہو کر دوبارہ پٹڑی پر چڑھ گئے جس کے بعد ڈرائیور نے فوری ٹرین روکنے پر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

موقع پر تھانہ ریلوے کے اے ایس آئی یوسف مہر موجود تھے، بعد ازاں گرین لائن ایکسپریس کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

Train Accident

khanpur