Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا

انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی
شائع 28 اکتوبر 2024 11:43am

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے کردیا گیا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آئے جن میں سے 12 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ سندھ بھر میں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، جن کے لیے 19 ہزار سیکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔

Polio Cases

اسلام آباد

Polio

Polio Virus

polio case

polio campain