Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکیاں ملنے لگیں

مندر میں بم کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، رپورٹس
شائع 28 اکتوبر 2024 11:32am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مندروں کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع اسکون مندر کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھمکی ملنے کے بعد مندر کے آس پاس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق تروپتی کے اسکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مندر کو بم سے اڑا دیں گے۔

بھارتی طیاروں کو بم سے اُڑانے کی افواہوں سے ایوی ایشن پریشان

رپورٹ کے مطابق بم سے اڑانے کے پیغام نے قابل فہم طور پر شدید تشویش کو جنم دیا اور عقیدت مندوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مندر پہنچیں۔ انہوں نے احاطے کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک اشیاء مندر کے ارد گرد سے برآمد نہیں ہوئی۔

مندر میں بم کی دھمکی کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

temple

ٰIndia

Bomb Threat

Tirupati Iskcon