Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رئیس کی نمائش اورسگریٹ نوشی کی تصاویر وائرل ہونے پر ڈپریشن ہوگیا تھا، ماہرہ خان کا انکشاف

مجھے ہندوستانی چینلز پر گھٹیا ٹویٹس اور تبصرے مل رہے تھے
شائع 28 اکتوبر 2024 10:52am

شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ایک ماہر نفسیات نے انہیں مینک ڈپریشن کی تشخیص کی۔

پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا سیکھا ہے، خاص طور پر شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ اور 2017 کے واقعے بعد جب اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی سگریٹ نوشی کی تصاویر آن لائن سامنے آئیں۔

سشانت سنگھ خود کشی کیس، عدالت نے ریا چکروورتی کو بڑا ریلیف دے دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کو دیے گئے پرانے انٹرویو میں ماہرہ خان نے 2016 کے اڑی حملے پر بات کی جس کے نتیجے میں پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے فلم (رئیس) مکمل کر لی تھی اور سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور پھر اچانک یہ حملہ (اڑی حملہ) ہوا۔ میں خوفزدہ نہیں تھی، لیکن مجھے دھمکی دی گئی تھی.

درحقیقت، مجھے کالز آتی تھیں، اور مسلسل ٹویٹس، اور کالز میرے لیے یہ سب بہت خوفناک تھا میں صرف ایک چیز چاہتی تھی کہ ’ٹھیک ہے میں اس (رئیس) کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں جا سکتی، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ میرے ملک میں ریلیز ہوگی کیونکہ میں جانتی تھی کہ لوگ شاہ رخ خان پاکستان میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا۔

’رئیس‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اسی سال رنبیر کپور کے ساتھ ان کی سگریٹ نوشی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس دور پر نظر ڈالتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں غیر متوقع طور پربہت سی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ردعمل میرے اندر چھپی بے چینی اور ڈپریشن کو سامنے لایا۔ یہ میرے لئے ایک مشکل وقت تھا. مجھے ان کے چینلز (ہندوستانی چینلز) پر گھٹیا ٹویٹس اور تبصرے مل رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب میرے اندر اس حد تک شدید بے چینی پیدا ہوئی کہ ایک دن مجھے گھبراہٹ کا دورہ پڑا اور میں بے ہوش ہو گئی۔ یہ پہلی بار ہے جب میں تھراپی کے لئے گئی تھی۔ لیکن اس نے کام نہیں کیا،پھر میں کئی تھراپسٹوں کے پاس گئی … وہ سال بہت مشکل تھا… میں سو نہیں سکتی تھی، میرے ہاتھ کانپتے تھے۔

گزشتہ 6 سے 7 سال سے اینٹی ڈپریسنٹس استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ انہوں نے انہیں درمیان میں چھوڑنے کی کوشش کی، لیکن اس کی بجائے ایک بہت ہی تاریک جگہ اور ایک تاریک جگہ میں چلی گئیں۔ ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ طویل عرصے سے دوا لے رہی تھیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات