Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر کو 26 اکتوبر تک 48 لاکھ 21 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول

ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مالی سال 2023 کی نسبت دگنا اضافہ ہوا، اہف بی آر
شائع 28 اکتوبر 2024 10:10am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس ایئر 2024 میں 26 اکتوبر تک 48 لاکھ 21 ہزار ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مالی سال 2023 کی نسبت دگنا اضافہ ہوا، ٹیکس ایئر 2023 میں 24 لاکھ 7 ہزار انکم ٹیکس ریٹرن فائل کئے گئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لیے جمع کرائے گئے مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 18 لاکھ 20 ہزار فائلرز نے نِل انکم کے ریٹرن فائل کیے اور کچھ ٹیکس ادا نہیں کیا۔

مالی سال 2023 میں 8 لاکھ 59 ہزار 929 فائلرز نے نِل ریٹرن جمع کرائے تھے۔

ایف بی آر نے نادرا سے مالدار افراد کا ڈیٹا کا حاصل کرنا شروع کردیا

دوسری جانب ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نادرا سے مالدار افراد کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے مقصد سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے زیادہ مالیت والے افراد کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نادرا نے ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 95 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی ملکیت اور لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

ایف بی آر اور نادرا نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی اصل آمدنی کا تعین کرنے، نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائلز کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کو بڑھانے اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔

اسلام آباد

FBR

assets

tax returns

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax evasion