Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم نے مجھ سے معافی مانگی تھی، گوہر ممتاز کا انکشاف

انہوں نے جل دی بینڈ کے نغمہ نگار ، میوزک کمپوزر ، گٹارسٹ کے طور پر شہرت حاصل کی
شائع 28 اکتوبر 2024 09:45am

گوہر ممتاز ایک پاکستانی موسیقار، گلوکار اور اداکار ہیں۔ انہوں نے جل دی بینڈ کے نغمہ نگار ، میوزک کمپوزر ، گٹارسٹ کے طور پر شہرت حاصل کی۔ وہ جل کے بانی تھے۔ گویہ بینڈ جلد ہی ٹوٹ چکا تھا لیکن لوگ آج بھی اس بینڈ سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں اور اس کے گانے اسی شوق سے سنے جاتے ہیں۔ گوہر ممتاز نے انعم گوہر سےشادی کی ہے اوران کا ایک بہت پیارا بیٹا ہے۔

حال ہی میں گوہر ممتاز احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے۔ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے عاطف اسلم اور فرحان سعید سے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

پاکستانی اداکاروں میں اکڑ نظر آتی ہے اور بھارتی اداکار بہت ملنسارہیں، فیصل قریشی

عاطف اسلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ جب میں نے عاطف اسلم کا ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو سنا تو میں کافی پریشان ہوا جس میں انہوں نے میرے خلاف بہت باتیں کیں۔ میں اس وقت واقعی تکلیف میں تھا کیونکہ ہمارا ایک دوسرے سے کافی ملنا جلنا تھا اس کے بعد اس نے مجھے فون کیا اور اس نے مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔ ہمارے تعلقات دوبارہ نارمل ہوگئے۔

عاطف کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب غیر ارادی تھا کیونکہ ثمینہ پیرزادہ مجھ سے اس طرح کے سوالات پوچھ رہی تھیں اور میں نے صرف روانی میں یہ سب کچھ کہہ دیا تھا۔ مجھے انٹرویو میں بہت زیادہ نہیں بولنا چاہیے تھا۔

ان کا فرحان سعید کے بارے میں کہنا تھا کہ میں فرحان سعید کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا تھا اور میں یہ مانتا ہوں کہ میں نے فرحان کے خلاف جو کہا تھا وہ مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا۔ لیکن ڈیجیٹل پر چند باتیں لوگ مختلف لیتے ہیں اسے بھی اس طرح کاٹ کر پیش کیا گیا تھا جس سے یہ تاثرملاکہ کہ ایسا لگتا تھا کہ میں گوہر کو تیار کرنے کا کریڈٹ لے رہا ہوں کیونکہ اس کی آواز عاطف اسلم کے مقابلے میں کمزور تھی اور اس پر محنت کی ضرورت تھی لیکن درحقیقت میں نے ایک سوال کا جواب دیا جب میزبان نے عاطف کے جل چھوڑنے کے بعد مجھے درپیش مشکلات کے بارے میں پوچھا۔

گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پرانے کیریئر میں کسی کے متعلق کچھ کہنے کو نظرانداز کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے۔ لیکن یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں کوئی بھی نہیں بچ سکتا ہے۔ میں نے فرحان سعید کو فون کیا اور اس کے ساتھ بھی یہ بات صاف کر دی۔ زیادہ تر وقت ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انٹرویو لینے والا انٹرویو کے اہم حصے کو کاٹ دیتا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات