Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

26 ممالک میں پیر کا دن خودکشی کے لیے کیوں اہم ہے؟

محققین کے مطابق امریکا اور پوری دنیا میں پیر کے دن خودکشیوں کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے،
شائع 28 اکتوبر 2024 09:30am
تصویر بشکریہ یو پی آئی
تصویر بشکریہ یو پی آئی

دنیا بھر میں خودکشی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ویسے تو خودکشی کا کوئی خاص وقت یا دن تو مقرر نہیں ہوتا مگر چند ممالک ایسے بھی ہیں جہاں خودکشی کا ایک خاص دن مقرر ہے۔

’’دی بی ایم جے‘‘ میگزین کے شائع کردہ 26 ممالک کے اعداد و شمار کے تجزیاتی مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ خودکشی کا خطرہ پیر کو سب سے زیادہ ہوتا ہے اور نئے سال کے دن بڑھ جاتا ہے۔ خودکشی کا خطرہ ملک اور علاقے کے لحاظ سے ویک اینڈ (ہفتے سے اختتام) اور کرسمس پر مختلف ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ان کے نتائج خودکشی کے خطرے میں قلیل مدتی فرق کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کریں گے اور خودکشی کی روک تھام اور بیداری کی مہموں کے لیے ایکشن پلان کا تعین کریں گے۔

2019 میں 7 لاکھ سے زائد افراد خودکشی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ تقریباً 1.3 فیصد اموات کی نمائندگی ہے۔ یہ ملیریا، ایچ آئی وی ، چھاتی کے کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد سے زیادہ تھی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے محققین نے 1971 سے 2019 تک 26 ممالک اور خطوں میں 740 مقامات پر خودکشی کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے ملٹی سٹی اینڈ کنٹری کولیبریٹو ریسرچ نیٹ ورک ڈیٹا بیس کا استعمال کیا۔ تجزیہ میں دیکھا گیا کہ 1.7 ملین سے زائد خودکشیاں شامل تھیں۔

محققین نے 1971 سے 2019 کے درمیان 26 ممالک میں 740 مقامات سے خودکشی کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جہاں انہیں کچھ حیران کن نمونے دیکھنے کو ملے۔ جن میں پیر کو خودکشی کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی، جس میں 15 سے 18 فیصد کیسز شامل تھے۔

مطالعہ کی مدت کے دوران خودکشی کی شرح جنوبی کوریا، جاپان، جنوبی افریقہ اور ایسٹونیا میں سب سے زیادہ تھی ۔ فلپائن، برازیل، میکسیکو اور پیراگوئے میں سب سے کم تھی۔

تمام ممالک میں خواتین کے مقابلے میں مردوں میں خودکشی کی زیادہ تعداد دکھائی گئی۔ 64 سال سے کم عمر کے افراد میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے مقابلے میں خودکشی کا رجحان زیادہ تھا۔ تمام ممالک میں ہفتے کے دوسرے دنوں کی نسبت پیر کو خودکشی کا خطرہ زیادہ تھا۔ یہ تمام خودکشیوں کا لگ بھگ 15 سے 18 فیصد حصہ تھا۔

جہاں تک خودکشی پر اختتام ہفتہ کے اثرات کا تعلق ہے تو نتائج ملے جلے تھے۔ شمالی امریکا، ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک میں ہفتہ یا اتوار کو خودکشی کے خطرات سب سے کم تھے۔ تاہم جنوبی اور وسطی امریکی ممالک میں اختتام ہفتہ کے دوران خطرہ بڑھتا۔

نئے سال کے آغاز میں خودکشی کا خطرہ تمام ممالک میں بڑھ جاتا ہے۔ کرسمس کے دن کے نمونے ملے جلے تھے۔ مشرقی ایشیا کے تین ممالک اور خطوں میں جہاں لوگ قمری سال کا جشن مناتے ہیں صرف جنوبی کوریا میں خودکشی کا خطرہ سب سے کم دیکھا گیا۔ تاہم پیر کا روز ہی خودکشی کیلئے ہی کیوں اہم ہوتا ہے اس حوالے سے کوئی تصدیقی بات سامنے نہیں آسکی۔

Research

new year

Suicide

پیر

BMJ Magazine