Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے ٹرول کرنے کے لیے پبلک کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان کا دعوی

وہ خود کو ڈراموں کا تجزیہ کرنے کی اہل سمجھتی ہیں
شائع 28 اکتوبر 2024 09:03am

**شوبز سے تعلق رکھنے والی نادیہ خان ڈراموں، مارننگ شوز سے لے کر اب تک بحیثیت نقاد ایک شو میں کام کرچکی ہیں۔ **

نادیہ ایک شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے ایک نقاد کے طور پر اپنے اس نئے کردار کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں لوگوں کی طرف سے معاوضہ ادا کرکے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے میرے نکاح اورنکاح نامہ کا مذاق اڑایا، مدیحہ امام

نادیہ نے بتایا کہ وہ ڈراموں کا تجزیہ کرنے کی اہل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک پروگرام کرتی تھیں جہاں وہ شوز کا جائزہ لیتی تھیں اور دن میں سامعین کے خطوط پڑھتی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک سنجیدہ باکس آفس شو کی میزبانی کی جہاں وہ فلموں کی ریلیز سے پہلے ان کا جائزہ لیا کرتی تھیں اور ان کے جائزے فلم کی کارکردگی کو متاثرکرتے تھے۔

نادیہ نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جانتی ہے کہ مواد کو کیسا ہونا چاہئے اور وہ ڈراموں کا جائزہ لینے اور ان کا تجزیہ کرنے کی اہل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رمضان میں ان کے شوز پر آنے والی تمام تنقید پر دراصل پیسے ادا کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی شخص نے انہیں بتایا کہ جب آپ ہٹ ہوتی ہیں تو ساتھی یا حریف چینل آپ کے خلاف معاوضہ مہم چلاتے ہیں۔

نادیہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے حق میں جوابی مہم چلائیں، لیکن انہوں نے اسے مناسب نہ سمجھا اور انکار کر دیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات